ملک اشرف: سول عدالتوں میں کیسز کی ڈویژن کو تسلیم نہیں کرتے، عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چو دھری کی پریس کانفرنس، وکلا کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کرنے کا سلسلہ بند کرنےکا مطالبہ کردیا
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری نے پنجاب بار کونسل اور لاہور بار عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی عدالتوں میں تالے لگے ہیں، کیسز کی مخصوص تقسیم کرپشن کو فروغ دے گی،کیسز کی تقسیم پہلا قدم، اگلا قدم عدالتوں کو کچہریوں میں منتقل کیا جائے گا۔
حفیظ الرحمان چودھری نے مزید کہا کہ شہر کے دور دراز علاقوں میں قائم عدالتوں میں جانے سے وکلا کو دشواری ہو گی،وکلاء کیخلاف کیسز میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں،چیف جسٹس اور پولیس افسران وکلاء کیخلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کریں۔ پریس کانفرنس میں پنجاب بار کونسل کے ممبران بیرسٹر احمد قیوم، منیر حسین بھٹی سمیت دیگر بار عہدیدار بھی موجود تھے۔