14 شادیاں رچانے والا شہری گرفتار، بیویوں کو چھوڑنے کیلئے کیا کرتا تھا؟

15 Feb, 2022 | 01:45 PM

ویب ڈیسک: دھندا ہے پر گندا ہے یہ۔۔۔۔ بھارت کی سات ریاستوں میں 14 خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر شادی کرنے والے ایک شہری کو اوڑیسہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
انڈین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور سے تعلق رکھنے والے شخص نے 48 برس میں 14 شادیاں کیں۔ بیویوں کو چھوڑنے سے قبل ان سے رقم لے کر بھاگ جاتا تھا۔
بھونیشور کے ڈپٹی کمشنر پولیس اوم شنکر داش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس شخص نے خود کو ڈاکٹر  ظاہر کررکھا تھا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ  اور باروزگارخواتین سے شادی  کی پلاننگ کرتا تھا  پیرا ملٹری فورس بی ایس ایف کی ایک خاتون افسر بھی اس کا شکار بن چکی ہے۔

 تاہم گرفتار ہونے والے 62 سالہ  شہری  نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے۔ ملزم کے پانچ بچے بھی ہیں۔ پولیس ڈپٹی کمشنر اوم شنکر داش کا کہنا ہے کہ 2002 اور 2020 کے درمیان اس شہری نے دیگر خواتین کے ساتھ رشتوں کی ویب سائٹس کے ذریعے دوستی کی اور دیگر بیویوں کے بارے میں بتائے بغیر ان سے شادیاں کیں۔ ملزم اپنی آخری بیوی کے ساتھ بھونیشور میں رہ رہا تھا جو دہلی کے ایک سکول میں پڑھاتی تھیں۔ ملزم کی دیگر شادیوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد آخری بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ 
پولیس ڈپٹی کمشنر اوم شنکر داش کا کہنا ہے کہ ملزم کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ درمیانی عمر کی خواتین سے شادی کرتا جن میں سے زیادہ تر طلاق یافتہ ہوتیں۔ یہ وہ خواتین تھیں جو دوبارہ شادی کرنا چاہ رہی تھیں اور ان کو چھوڑنے سے پہلے وہ ان سے رقم وصول کرتا۔ ملزم نے دہلی، پنجاب، آسام، جھارکھنڈ اور اوڑیسہ سمیت سات ریاستوں میں خواتین کو دھوکہ دیا۔

مزیدخبریں