وزیر اعظم کے دورہ روس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیرخارجہ

15 Feb, 2022 | 01:08 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :وزیراعظم  عمران خان 24 فروری کو  دورہ روس پرروانہ ہوں گے،وزیر اعظم عمران  خان دو روزہ دورہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم  عمران خان 24 فروری کو  دورہ روس پرروانہ ہوں گے،وزیر اعظم عمران  خان دو روزہ دورہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔  دورہ روس کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہو گی اور معاہدے ہوں گے۔وزیراعظم  کے ہمراہ دورہ روس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ متعلقہ حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آ ئندہ دورہ روس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔ اسلام آبادمیں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرملکی وفود اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اگلے مہینے کی 22تاریخ کواسلا م آبادآئیں گے اور23 مارچ کو پریڈبھی دیکھیں گے۔

افغانستان کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پوری دنیا نے اس بات کااعتراف کیاہے کہ پاکستان نے جنگ زدہ ملک سے نوے ہزارلوگوں کے انخلاء میں مدد کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم روس کی قیادت سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دوطرفہ تعاون پرمذاکرات کریں گے۔

مزیدخبریں