ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہشمند

Shahid Afridi
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم اور ڈراموں کی اداکارہ ماہیکا شرما نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ ماہیکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں، وہ ان کا کھیل ہمیشہ کافی شوق سے دیکھتی رہی ہیں اور چونکہ اب وہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں لہٰذا وہ افسردہ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس مشکل وقت میں، میں شاہد آفریدی کے ساتھ بطور نرس ہوتی تاکہ خود ان کا خیال رکھ پاتی، وہ اس وقت تکلیف میں ہیں اور مجھے یہ سن کر بالکل اچھا نہیں لگا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار ہونے پر کرکٹر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔شاہد آفریدی نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ  پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے، درد کے باعث ان میں اب برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔