پی ایس ایل 7: جیسن رائے کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑگیا

15 Feb, 2022 | 12:55 PM

Sughra Afzal

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر  بلے باز جیسن رائے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ  امپائر کی جانب سے خود کو آؤٹ دینے پر رد عمل ظاہر کیا تھا، میچ ریفری نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی پر فیلڈ امپائرز کی رپورٹ پر جیسن رائے کو میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ کیا۔

 بلے باز نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد جرمانے کی  سزا کو تسلیم کرلیا۔

مزیدخبریں