معروف اینکر اقرار الحسن پرتشدد کاواقعہ، پانچ افسران معطل

15 Feb, 2022 | 12:46 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : اینکر اقرار الحسن پرتشدد کاواقعہ، وزیراعظم ہاؤس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتےہوئے  پانچ افسران  کو  معطل  کردیا ۔  نجی  ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہلکار کی کرپشن بے نقاب کرنے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو مبینہ طور پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 نجی  ٹی وی میزبان اقرار الحسن  کی سوشل میڈیا پر  زخمی حالت میں ہسپتال میں موجودگی کی  تصاویر اور ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں  جس میں نجی  ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہلکار کی کرپشن بے نقاب کرنے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو مبینہ طور پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ادارے کے کرپٹ افسر کے بارے میں ان کے افسران کو آگاہ کیا گیا تو اسلحے کے زور پر دھمکا کر ٹیم کے کپڑے اتروا کر ویڈیو بنائی گئی۔  ٹیم کے سارے اراکین کے کپڑے اتروا کر ان پر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکی ٹیم کے اراکین کو برہنہ کر کے نہ صرف ویڈیو بنائی گئی بلکہ نازک اعضا پر کرنٹ لگایا گیا۔

حساس ادارے  کے افسران نے ٹیم سرعام کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر  وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیتےہوئے حساس ادارے کےڈائریکٹرسید رضوان شاہ سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا 

مزیدخبریں