دن پیار کے آئیں گے سجنیاں، زیب بنگش کی گانا گاتے ویڈیووائرل

15 Feb, 2022 | 12:35 PM

گلبرگ ( زین مدنی) پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ زیب بنگش نے انتہائی خوبصورت انداز میں لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیاکے مختلف پیجز پر زیب بنگش کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اْنہیں لتا منگیشکر کا مقبول گانا 'دن پیار کے آئیں گے سجنیاں' گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔یہ گانا ماضی کی مقبول فلم 'سویرے والی گاڑی' میں اداکار سنی دیول اور اداکارہ پونم ڈھیلوں پر فلمایا گیا تھا۔ زیب بنگش نے لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا میں ایک خصوصی آرٹیکل بھی لکھا ۔زیب بنگش نے لکھا کہ'موت ایک زندگی کو ختم کرتی ہے رشتے کو نہیں'۔ 

اْنہوں نے بتایا کہ وہ گلوکارہ سے ہمیشہ متاثر ہوئیں اور انکی بہت عزت کرتی تھیں۔ گلوکارہ نے لکھا کہ 'اگرچہ اْنہیں لتا دیدی سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع نہیں ملا، لیکن لتا دیدی کے ساتھ اْنکا رشتہ اْن کے بچپن اور گانے کے شوق کی وضاحت کرتا ہے'۔

اْنہوں نے لکھا کہ 'ایک پیشہ ور گلوکارہ کے طور پر آج وہ نا صرف لتا جی کے جذباتی اور غیر حقیقی اظہار سے متاثر ہیں بلکہ ان کی بے مثال سختی سے بھی متاثر ہیں'۔ اُنہوں نے لتا منگیشکر کے بارے میں مزید لکھا کہ'وہ اپنے ہنر سے مذہب جیسی وابستگی رکھتی تھیں'۔

مزیدخبریں