تحریک انصاف کے ایم این اے انتقال کرگئے

15 Feb, 2022 | 11:39 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان انتقال کرگئے، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے حاجی خیال زمان کئی ماہ سے موذی کینسر کے خلاف  جنگ لڑ رہے تھے، جو گزشتہ روز ہار گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیال زمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کربے حد افسردہ ہوں، میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کےباوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں انکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ ان کی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں