جنید ریاض: آن لائن ریٹائرمنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بارہ ہزار 624 اساتذہ نے گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں انقلابی اصلاحات کے ثمرات، ای ریٹائرمنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھی تک بارہ ہزار 624 اساتذہ نے گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ حاصل کرلی۔ ای ریٹائرمنٹ کا آغاز یکم جنوری 2022 کو کیا گیا تھا۔
"محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں انقلابی اصلاحات کے ثمرات"
— Hasnain Ali (@hasnain_safdar1) February 14, 2022
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کی آسانی کے لیے شروع کیے گئے منصوبے E-Retirement سے اب تک 12624 اساتذہ مستفید ہو چکے ہیں۔#PunjabEducationReforms pic.twitter.com/jvPMgowgEA
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 12 ہزار سے زائد ریٹائر اساتذہ کو استفادہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اساتذہ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔