سشانت سنگھ کے قریبی سا تھی فنکار نے بھی خو دکشی کر لی

15 Feb, 2021 | 11:50 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی ووڈ میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کے بعد ان ہی کے ایک قریبی دوست،ساتھی فنکار نے بھی مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق فلم دھونی میں سشانت سنگھ کے ساتھ کا م کرنے وا لے اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی۔ انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیاتاہم ڈاکٹرز نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ سندیپ نے خود کشی ہی کی ہے کیوں کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی تنائوکا شکار تھے۔

مزیدخبریں