سٹی 42: گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی کے متعلق کھل کر بات کر دی ہے ،انہوں نے شہباز شگری کے حوالے سے بتایا کہ وہ بہت اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی مصروفیات کم ہو جائیں گی ہم یقینی طور پر شادی کر لیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بڑی فلموں میں کام سے انکار کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، فی الحال ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔
آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بچپن سے گانے کا شوق ہے، گلوکاری میرا پروفیشن نہیں بلکہ مشغلہ اور شوق ہے۔ نامور گلوکار سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کے ساتھ گانا اعزاز کی بات ہے۔