سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کیلئے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی

15 Feb, 2021 | 10:46 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42:  بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے رئیلٹی شو ’ بگ باس‘ کے آئندہ سیزن کی میزبانی کیلئے معاوضے میں اضافے کی شرط رکھ دی، بگ باس کا رواں سیزن اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے اور اداکار نے کہا کہ اگلے سیزن میں سب ہی آئیں گے اور میں بھی آؤں گا لیکن پروڈیوسرز نے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا تو واپس آؤں گا۔

 
ان دنوں ’ بگ باس‘ کا 14 واں سیزن چل رہا ہے جس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان سرانجام دے رہے ہیں، بگ باس کے رواں سیزن کا ’فینالے ویک ‘ یعنی آخری ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اس سیزن کے خاتمے پر سلمان خان بھی دکھی دکھائی دیئے اور بولے یہ شو ختم ہوگا تو فلموں میں مصروف ہوں گا اور اس دوران بگ باس کا 15 واں سیزن بھی آجائے گا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس میں ایک قسط کی میزبانی کیلئے تین  کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جو کہ مجموعی طور پر اس کی 117 اقساط ہیں۔

مزیدخبریں