(سٹی42) سابق صدر انتقال کرگئے، طبیعت خراب ہونے پر وہ ہسپتال زیر علاج تھے گزشتہ روزاچانک مزید صحت خراب ہوئی جو کہ سنبھل نہ پائی اور جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے انتقال پر سیاسی وسماجی اور ہم منصب رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا، ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس مینم ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا علاج جاری تھی وہ نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے، قبل ازیں طبعیت میں خرابی پر انہیں متعدد بار ہسپتالا لایا گیا،گزشتہ دنوں ان کا یہ مرض مزید بگڑ گیا،اپنے آخری ایام میں وہ دارالحکومت بیونس آئرس کے ہسپتال زیر علاج تھے جہاں سابق صدر کارلوس مینم دوران علاج دم توڑ گئے۔ ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
— Alberto Fernández (@alferdez) February 14, 2021
واضح رہے کہ ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس مینم نے 1989 سے 1999 تک دو مرتبہ صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔