سٹی 42: جنوبی افریقن ٹیم کے ہیڈکوچ مارک باﺅچر کاکہناہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا تھالیکن ہم نے خودکوجنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ پایا۔
تفصیلات کے مطابق مارک باﺅچر کا کہناتھا کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھا،یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا،ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ ٹیم نے کہاکہ ہمیں یہاں ریورس سوئنگ اورگیند کے سپن ہونے کی توقع تھی،ان کاکہناتھا کہ محمدرضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہترکھیل پیش کیا۔
یاد رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی تھی۔ محمد نواز مین آف دی میچ اور محمد رضوان مین آف دی سیریز قرار پائے۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شاہینوں نے اپنے نام کرلی ۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز پروٹیز مایوس کن رہا تھا اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پروٹیز کی نصف ٹیم 46 رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔
تاہم ڈیوڈ ملر نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور 45 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز بنائےتھے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 3 جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
165 رنز کا ہدف پاکستان نے 8 گیند قبل پورا کرلیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 44، محمد رضوان 42، حسن علی 20 اور محمد نواز نے 18 رنز بنائے تھے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کےبعد پاکستانی ٹیم 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔