(سٹی42)پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، کے ٹو سر کرنے کی جستجو میں نکلے کہ رابطے منقطع ہوگئے اہلخانہ کی امیدیں دم توڑچکی، علی سدپارہ کی دلی خواہش کو پورا کرنے کے لئے گلوکار ابرار الحق نے اعلان کیا کہ وہ اس نیک کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا رابطہ بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے منقطع ہوا گیاتھا،بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی خواہش تھی کہ ان کے گاؤں میں سکول بنے مگر ان کی یہ تمنا ادھوری رہ گئی۔
بعدازاں پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابرارالحق نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے قومی ہیرو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ وہ محمد علی سدپارہ کی اس خواہش کو پورا کریں گے، ابرارالحق نے کہا کہ 'میں نے ابھی یہ خبر سنی ہے کہ محمد علی سدپارہ اس مشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے'۔
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 15, 2021
واضح رہے گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک خاتون صارف نے شیئر کی، جس میں کوہ پیما کو نامعلوم مقام پر خیمے میں ساتھی کوہ پیماوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ مشہور گانا ’تم چل آؤ پہاڑوں کی قسم‘گنگنا رہت ہیں جنکہ ساتھ تالیاں بجاتے اور ان کو داد دے رہے ہیں، کوہ پیما علی سد پارہ کی ویڈیو صحافی مہرین زہرا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔ کوہ پیماؤں کا آخری مرتبہ رابطہ 8 ہزار 2 سو میٹر بلندی پر بوٹل نک سے ہوا تھا۔ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرچ کرنے کی مہم پر روانہ کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے آج نو روز گزر گئے لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔