ویب ڈیسک: ماہرین نے زیادہ کھانے کو ایک بیماری قرار دیا ہے جبکہ زیادہ کھانا انسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے لہٰذا اس سے جان چھڑانا صحت مند زندگی کیلئے نہایت ضروری ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جیسے ایک گاڑی کو چلنے کیلئے پیٹرول کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی انسانی جسم و دماغ کیلئے غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے اصول کیلئے اس بات کا خیال رکھنا چایئے کہ کونسی غذا کتنی مقدار میں اور کتنی بار روزانہ کی بنیاد پر لی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ کھانے سے ملنے والی اضافی کیلوریز انسانی جسم میں چربی بن کر محفوظ ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انسان موٹاپے کے ساتھ ساتھ ذہنی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ لاحق ہونے والی بیماریوں میں موٹاپا، ذیابیطس، کولیسٹرول کی زیادتی، جوڑوں اور پٹھوں کا درد بھی شامل ہے۔ زیادہ کھانے سے بچنے کیلئے مفید مشورے درج ذیل ہیں۔
غذا آہستہ آہستہ کھائیں اور اس دوران غذا پر توجہ دیں، موبائل اور ٹی وی کا استعمال بالکل نہ کریں۔
بھوک محسوس کرتے وقت خود کو کنٹرول کریں تاکہ آہستہ آہستہ پیٹ خالی رہنے کی عادت ممکن ہوسکے۔
خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی جائے۔ فارغ وقت میں کھانے کی بجائے چہل قدمی کے ساتھ ساتھ ورزش ضرور کریں۔
مشروبات، کولڈ ڈرنکس اور میٹھے سے دور رکھیں۔ پھلوں اور کچی سبزیوں کا استعمال لازمی کریں، سبزیوں اور غذا کو خوب چبا چبا کر کھائیں۔