ویب ڈیسک: سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کی بدولت کسی غریب کو امیر بننے کی کہانی ہم سب نے سن رکھی ہے لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان کی غربت بکری نے ختم کردی ہے۔
افریقی بکری کی بدولت غریب کسان مالا مال ہوگیا۔ کسان سندیپ پرس رام مسل کی افریقی بکری کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے ہے جو ایک موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہے۔ سندیپ پرس کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے اس بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 گرام تک بڑھ جاتا ہے جبکہ بکری کے بچے کے وزن میں 4 سے ساڑھے 4 گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔
بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ اس بکری کو ایک دن میں کم از کم ایک کلو کھانا کھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بکری کے فارم کا کاروبار سال 2016 میں شروع کیا تھا جس سے وہ اب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں۔