ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ہوپ نے مریخ کے مدار میں پہنچ کر مریخ کی پہلی تصویر بھیج دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ قومی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مریخ کے مدار میں داخل ہونے والے خلائی مشن نے مریخ کی پہلی تصویر ارسال کردی ہے۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب وہ مریخ کے مدار میں داخل ہورہا تھا۔ قومی اسپیس ایجنسی کا کہنا تھا کہ مریخ کی اس تصویر کو 24 ہزار 700 کلومیٹر کی بلندی سے عکس بند کیا گیا ہے۔
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عرب تاریخ میں پہلے خلائی تحقیقی مشن کی مریخ کی پہلی تصویر۔
من ارتفاع ٢٥ ألف كم عن سطح الكوكب الأحمر .. أول صورة للمريخ بأول مسبار عربي في التاريخ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) February 14, 2021
The first picture of Mars captured by the first-ever Arab probe in history, 25,000 km above the Red Planet's surface pic.twitter.com/Qgh2Cn3JPF
واضح رہے متحدہ عرب امارات کا یہ خلائی مشن ہوپ چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا تھا۔