(سٹی42)پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مصروفیت کافی ہیں،ساتھی اپنے قریبی اور دیرینہ دوست شہباز شگری کے بارے بھی بات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی آواز کے سحر سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ نے اپنی شادی کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال میری مصروفیات اتنی ہیں کہ شادی نہیں کرسکتی ،ان کا کہناتھا کہ جس کو شوق ہے وہ پورا کیا، بچپن سے موسیقی سے لگاؤ تھا اور پختہ ارادہ کیا کہ شوق کی حد رہتے گانے گاؤں کی اس کو پیشہ نہیں بناؤں گی۔
آئمہ بیگ نے دیگر مشہور پاکستانی گلوکارؤں سجاد علی، علی ظفر، ساحر علی بگا اور عاطف اسلم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ گلوکاری کرنا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
آئمہ بیگ کا مزید کہناتھا کہ علی ظفر کے ساتھ فلم طیفا ان ٹربل میں کام سے انکار کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، ابھی تو ساری توجہ گلوکاری پر ہے۔ اگر گلوکاری کے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی تو اداکاری بھی کروں گی۔ اردو، انگریزی، پنجابی، فرانسیسی، چینی اور کورین زبان میں بھی گلوکاری کر سکتی ہوں۔
واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں آئمہ بیگ کا کہناتھا کہ وہ اورشہباز شگری مستقبل میں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، ابھی تھوڑی بڑی ہوجاؤ تو شادی کا سوچو گی، شہباز شگری اچھے دوست ہیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میری شہباز سے پہلی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے دوران ہوئی تھی،مجھے شہباز شگری کے ساتھ کام کرکے اچھا محسوس ہوا، شہباز بہت پرسکون انسان ہیں، ان کو کبھی بحث وتکرار کرتے ہوئےنہیں دیکھا اور مجھے کسی بھی مرد میں انہیں خصوصیات کی تلاش تھی۔