(سٹی42)سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی دانا نیر کی جانب سے بنائی گئی سے ملتی جلتی متعدد ویڈیوز اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہیں ہیں مگر جو مقبولیت دانا نیر کی ویڈیو کو حاصل ہوئی کوئی اور اس کا مقابلہ نہ کرسکی، اس ویڈیو کے بارے دانا نیر کا کہناتھا کہ کسی خاص مقصد کے لئے نہیں بنائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ بیرون ممالک میں بھی لوگ دانا نیر کی بنائی گئی ویڈیو کو پسند کررہے ہیں اور اپنی اپنی قابلیت کو آزماتے اس جیسی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں، گلوکارعلی ظفر نے بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میرا بلا ہے، یہ ہماری پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے، بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے بھی گزشتہ روز جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سریز جیتنے کے بعد ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں ،یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پارٹی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سو شل میڈیا پر مقبولیت حا صل کر لی ہے۔
دانا نیر نے اپنی ویڈیو کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے یہ ویڈیو کسی پلاننگ کے ساتھ نہیں بلکہ اچانک صرف مذاق مستی کے لیے بنائی تھی۔غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی گئی ہوئی تھی جہاں میوزک چل رہا تھا اور ہم لوگ خوب انجوائے کررہے تھے۔میں نے اسی موج مستی میں کسی پلاننگ کے بغیر اچانک پاوری ویڈیو بنالی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میری ویڈیو اس قدر وائرل ہوگی۔
دانانیر کا کہناتھا کہ جب میں نے دیکھا کہ میری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور پاکستان کے کونے کونے سے لوگ دلچسپ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں تو مجھے اس وقت جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتی۔جب میں نے اپنی والدہ کو ہمارے شوبز ستاروں کی پاوری ویڈیوز دکھائیں تو میری والدہ کی خوشی کی بھی کوئی انتہا نہیں تھی۔
دانا نیر نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ میری ویڈیو کو پسند کرنے پر مجھے بے حد خوشی ہوئی کیونکہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس کوپسند کیاگیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پریشانی کا ماحول ہے اور پھر ایسے میں میری ویڈیو کی وجہ سے سب کو خوش دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
دانا نے کہا کہ لوگوں نے میری یہ شخصیت اس قدر پسند کی ہے کہ میں نے اب مستقبل میں اس پر کام کرنے کا سوچا ہے۔