(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے اپنی محبت کا اقرار کرلیا، اداکارہ کی اپنے بوائے فرینڈ اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے لکھا کہ 'لو از ان دی ائیر' اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسڑی کی ابھرتی ہو ئی سٹار اور اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے اداکارہ کے کام اور ڈراموں کو شوق سے دیکھتے ہیں،منفرداداکاری کی بدولت عوام کے دلوں میں گھرکرجانے والی منال خان نے اپنی محبت کے بارے کھل کرتواظہار نہیں کیا البتہ ان کی اس تحریر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کو محبت ہوچکی ہے۔
اداکارہ نے اپنی اور اداکاراحسن محسن اکرام کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس کو صارفین پسند کرنے کے ساتھ ساتھ ملے جلےکمنٹس کررہے ہیں، تصویر احسن محسن کی دادی کی سالگرہ کے موقع پربنائی گئی،گزشتہ روز ویلن ٹائنزڈے پر اس تصویر کو منال خان نے پوسٹ کیا،وہ لال رنگ کا دل کی طرح دکھنے والا غبارہ بھی پکڑی ہوئی ہیں۔اس شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ 'لو از ان دی ائیر' اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز ستاروں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہسشات کا اظہار کیاجارہا ہے اور مبارک باد دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ کی ان کے بوائے فرینڈاحسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جن کو دیکھ کرمداحوں نے ان کی خوب کلاس لی اور ملےجلےکمنٹس کئے جبکہ سابق اداکارہ نور نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے اہم مشورہ دے دیا۔سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کا کہناتھا کہ ’مجھے واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔ منال خان اور احسن محسن ایسا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔