ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے سیف سٹی دورے پر شہباز شریف کی شعرانہ انداز میں تنقید

وزیراعظم کے سیف سٹی دورے پر شہباز شریف کی شعرانہ انداز میں تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کےشہبازشریف کا وزیراعظم عمران خان کے سیف سٹی پراجیکٹ کے دورے پر شعرانہ انداز میں دلچسپ تبصرہ۔

وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر وزیراعظم کو حکام کی جانب سے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا افتتاح کیا اور کہا کہ گلوبل پورٹل کا اجرا پولیس کا قابل تحسین اور متاثر کن اقدام ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ ملک میں امن و امان اور قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ قانون کی عملدار ہے۔ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ سیف سٹی کے دورے پر وزیراعظم نے پراجیکٹ کی تعریف کیے بغیر نہ رک سکے۔

وزیراعظم عمران خان کے سیف سٹی کے دورے کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنزیہ انداز میں شعر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں جن کاموں پر عمران خان تنقید کرتے تھے آج انہی پراجیکٹس کا دورہ بطوروزیراعظم کررہے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب انھوں نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کیا اور ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل بھی کروایا۔