صدر پی ایف یو جے رانا عظیم ہسپتال سے ڈسچارج

15 Feb, 2020 | 08:12 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) صدر پی ایف یو جے سینئر صحافی رانا محمد عظیم دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل، طبیعت سنبھلنے پر ڈاکٹرز نے رانا محمد عظیم کو ڈسچارج کر دیا۔        

صدر پی ایف یو جے سینئر صحافی رانا محمد عظیم کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دل کی تکلیف لاحق ہوئی جس پر انہیں فوری پی آئی سی لایا گیا۔ رانا محمد عظیم کو سی سی یو تھری میں زیر علاج رکھا گیا اور طبیعت بہتر ہونے پر ہفتہ کی شام ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق رانا محمد عظیم کی طبیعت بہتر ہے تاہم ان کے گردوں کے ٹیسٹ نارمل ہونے پر آئندہ چند روز میں ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔

مزیدخبریں