شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپہ، رانا ثناء اللہ کا ردعمل سامنے آگیا

15 Feb, 2020 | 07:23 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اب رہ نہیں سکتی، میاں شہبازشریف کی واپسی پر اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کرکے حکومت کے خلاف لائحہ عمل بنائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چودھری برادران جب تک حکومت کے ساتھ ہیں بات نہیں ہوسکتی تاہم اتحاد ختم کرنے کے بعد ان سے بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو میاں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دینی   چاہیئے جبکہ شریف خاندان کے دفاتر پر نیب کا چھاپہ انتقامی کارروائی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے جو احتجاج کیا اس میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں سے مشاوررت نہیں کی تھی تاہم اب شہبازشریف کی واپسی کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کہنا تھا کہ چودھری نثار پارٹی میں اب نہیں ہیں ان کا نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں جبکہ چودھری برادران حکومت کا ساتھ چھوڑیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ڈویثرن کی سطح پر اجتماعات کرئے گی جبکہ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے عمر کی حدود کے نوٹیفکیشن کے بعد بھی سابق عہدیداران اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور ان کے اتحادیوں میں مفادات کا سودا ہے تاہم تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی ان سے ناراض ہیں۔

مزیدخبریں