شیخ  رشید کا پانچ سال میں ریلوے خسارہ ختم کرنے کا دعویٰ

15 Feb, 2020 | 06:38 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید ) وزیر ریلوے شیخ  رشید نے پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کرنے کا دعوی کر دیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کی اراضی بیچنے کی اجازت دی ہے، سرکلر ریلوے پر بنی بلڈنگز بیچ دیں تو ایک سال میں ہی خسارہ کم ہو جائے گا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک اور ٹرین کے افتتاح کا اعلان کر دیا، انکا کہنا تھا کہ لاہور گجرانوالہ شٹل ٹرین 24فروری سے افتتاح گجرانوالہ سے کریں گے، پہلے دن کرائے میں 50فیصد رعایت ہو گئی، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کے سی آر کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ہمیں حکم دیا ہے۔اس میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، مراد علی شاہ سے مل کر اسکا حل نکالیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا سپریم کورٹ نے کراچی کی اراضی بیچنے کی اجازت دی ہے۔ جس سے ایک سال میں ہی خسارہ ختم کر دیں گے نہیں تو پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ 13اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے جس میں سب سے اہم ریلوے کا معاہدہ ہے،  طیب اردگان کا دورہ بہت کامیاب رہا، بس مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے، بجلی اور گیس کے بلوں کے حوالے سے عمران خان سے سفارشات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں