بادامی باغ لاری اڈا کی تزئین وآرائش کیلئے ماسٹر پلان تیار

15 Feb, 2020 | 06:24 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) شہر کے سب سے بڑے بادامی باغ جنرل بس سٹینڈ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ ہوگیا۔

بادامی باغ لاری اڈا کو بہترین پبلک جنرل بس سٹینڈ بنانے کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا، ماسٹر پلان چار فیزز پر مشتمل ہے تاہم لاری اڈا کے ماسٹر پلان پر فیز وائز عمل درآمد کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے ماسٹر پلان کے مطابق ترقیاتی کاموں کے دو فیزز کی منظوری دے دی۔

ماسٹر پلان کے فیزون کے تحت ایک کروڑ تیس لاکھ مالیت سے سیوریج جبکہ تین کروڑ پچاس لاکھ مالیت سے چار مرکزی شاہراہوں پر پی سی سی ورکس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ماسٹر پلان کے فیز میں مرکزی ٹرمینل کی تزئین و آرائش ہوگی، مرکزی ٹرمینل کی فلور ٹائلز، میل فی میل واش رومز جبکہ فرنٹ پر گرینٹ بیلٹ بنے گی۔

مرکزی ٹرمینل کے داخلی گیٹس پر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر جنگلے لگائے جائیں گے۔ ماسٹرپلان کے فیز ٹو میں پچاس کنال ایریا پر ٹف ٹائلز لگاکر پارکنگ ایریا اور سروس اسٹیشن جبکہ ٹیکس کولیکشن کو ڈیجٹلائز ایم ٹیگ کی طرز پر ہوگا۔ چار سے چھے ماہ میں چاروں فیز کی تکمیل پر لاری اڈا اسٹیٹ آف دی آرٹ کہلایا جاسکے گا۔

ماسٹر پلان پر عمل درآمد کے لیے پرائیویٹ فرمز سے تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔ لاری اڈا کی تزئین وآرائش پر چار کروڑ اسی لاکھ کی اسکیمیں تو مکمل ہونگی تاہم لاری اڈا کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے تیس سے چالیس کروڑ کی درکارہوں گے۔

مزیدخبریں