ہرطرح کا کردار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں :اداکارہ رائمہ خان

15 Feb, 2020 | 06:02 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی ) تھیٹر کی معروف اداکارہ رائمہ خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں بھی عزت و مقام محنت اور لگن سے ملتا ہے, زندگی میں ہرطرح کے کردار اداکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  تھیٹر کی معروف اداکارہ رائمہ خان نے ایک انٹرویو میں رائمہ خان نے کہا کہ ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں، انہوں نے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں سب کا احترام کرتی ہوں ۔

رائمہ خان کا مزید کہناتھا کہ تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے،ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ  معروف اداکارہ وماڈل رائمہ خان اور اداکارہ کرن نور کی کچھ عرصہ پہلے کسی بات پر ان بن ہوگئی تھی جسکی وجہ سے انہوں نے آپس میں بات چیت بند کردی تھی،ایک ڈرامہ 'میری محبت' کے سیٹ پر دونوں سہیلیوں کی پرانی محبت بھی جاگ اٹھی اور اس محبت کو جگانے میں اسٹیج پروڈیوسر سخی سرور اور اکبر بٹ نے اہم کردارادا کیا۔

جنہوں نے دونوں سہیلیوں کرن نور اوررائمہ خان کی صلح کروادی تھی، اس موقع پر دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسری کو گلے لگایا اور گلے شکوے بھلا کرآئندہ سے اکٹھے کام کرنے کا اعلان کردیا۔

مزیدخبریں