(بسام سلطان) کینسرکے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن ہسپتال میں تقریب کا انعقاد، کینسرجیسےموذی مرض سے لڑنے والے بچوں نےشاندار پرفارمنسز پیش کیں، مہمان خصوصی معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا تھا کہ بچوں کا جذبہ دیکھ کرلگتا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
15فروری بچوں کےکینسرکےعالمی دن کی مناسبت سےچلڈرن ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،،تقریب چلڈرن ہسپتال انکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں کینسرمیں مبتلا بچوں اوران کے والدین نےکثیرتعداد میں شرکت کی،،بچوں کی شاندار پرفارمنسز نےشرکاء کے دل جیت لیے۔
مہمان خصوصی معروف گلوکار جواد احمد نےاپنی آواز کا جادو جگا کر بچوں کو خوب محظوظ کیا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق نےکینسرجیسے مرض کو شکست دینےوالے بچوں کو مبارکباد دی اوردیگر زیرعلاج بچوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
پروفیسر ڈاکٹرآغا شبیر نے مریض بچوں کے حوصلےکوسراہا، انکا کہنا تھا کہ وہ آنکالوجی ڈیپارٹمنٹ کےڈاکٹرزسمیت تمام عملےکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تقریب میں والدین،ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکس نے بھی شرکت کی۔
کینسرکے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن ہسپتال میں تقریب کا انعقاد
15 Feb, 2020 | 04:26 PM