(محمود ریاض) پی ایس ایل فائیو کا میلہ شروع ہونے میں 4 دن باقی، جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کےافتتاحی میچ کا وقت طے پاگیا۔ افتتاحی میچ 20فروری کورات 9بجے کھیلا جائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی۔ افتتاحی تقریب شام 6 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگی ۔فتتاحی تقریب میں ملک کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے.
پی ایس ایل فائیو کے لئے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا،اس بارپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔ اردو میں کمنٹری کے فرائض رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، عروج ممتازخان سرانجام دیں گے،ایلن ولکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینز انگلش میں کمنٹری کریں گے ان کے علاوہ مارک باؤچر، جونٹی رہورڈز اورڈومینک کارک انگلش کمنٹری کریں گے۔