کمارا سنگا کارا نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

15 Feb, 2020 | 03:58 PM

Sughra Afzal

 (حافظ  شہباز علی) پاکستان کے دورے پر آنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے کپتان کمارا سنگا کارا نے کہا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔

پاکستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کمارا سنگاکارا نے کہا وہ پاکستان آنے پر بے حد خوش ہیں،کمارا سنگا کار ا نے کہا کہ خا ص طور پر لاہور کے ساتھ ان کی بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں۔ 2002ء میں پہلی مرتبہ ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے لاہور آیا، وسیم اکرم، وقاریونس، عبدالرزاق، انضمام الحق اور شعیب اختر کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا جو کہ آج تک یاد ہے۔

 کمارا سنگاکارا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے، کمارا سنگاکارا نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا سپر سٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سمیت تمام پاکستانی سٹارز کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنے اور پرفارم کرنے کا حق ہے۔

کمارا سنگا کارا نے کہا کہ ان کے اور سری لنکن کرکٹ کی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ بہت ہی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی میدان پر سری لنکا نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

مزیدخبریں