لاہور ہائیکورٹ میں چینی شہریوں ، کمپنیوں کیخلاف زیرالتو کیسز کی تفصیلات طلب

15 Feb, 2020 | 02:24 PM

وقار نیازی

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے چینی شہریوں اور کمپنیوں کیخلاف ماتحت عدالتوں میں زیر التواءکیسز کی تفصیلات مانگ لیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے چینی شہریوں اور کمپنیوں کیخلاف ماتحت عدالتوں میں زیر التواءکیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔  چیف جسٹس کے حکم پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کیخلاف ماتحت عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کی تفصیلات تین روز میں بھجوائی جائیں اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چینی شہریوں کی جانب سے دائر مقدمات کی تفصیلات بھی ہائیکورٹ کو فراہم کی جائیں ، اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ چینی کمپنیوں اور شہریوں کی طرف سے اور ان کیخلاف دائر مقدمات کی عدالتوں کے ججوں کے نام اور کیسز کے ٹائٹل کیا ہیں۔

مزیدخبریں