سول کورٹ میں جہیز واپسی کا انوکھا کیس

15 Feb, 2020 | 01:38 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) فیملی سول کورٹ میں ایک انوکھا کیس دیکھنے میں آیا ہے جہاں 95 سالہ معمر خاتون نے طلاق کے 35 سال بعد سابق 100 سالہ شوہر اسماعیل کے خلاف جہیز واپسی کا دعوی دائر کردیا۔

1960 میں پتوکی کے رہنے والے100سالہ اسماعیل کی شادی 95 سالہ تاج بی بی کے ساتھ ہوئی، بعد میں اسماعیل نے تاج بی بی کو طلاق دے دی، اب 35 سال بعد تاج بی بی کی طرف سے جہیز واپسی کا دعویٰ سول کورٹ میں دائر کیا گیا، عدالتی نوٹس ملنے پر اسماعیل اپنے وکیل شہباز علی بھٹی کے ہمراہ سول کورٹ پیش ہوا، معمرشخص اسماعیل کا کہنا تھا کہ دعویٰ جھوٹا ہے، وہ تاج بی بی کو1960 میں خالی ہاتھ بیاہ کر لایا تھا۔

اسماعیل کے ساتھ 85 سالہ گواہ یحیی نامی شخص بھی پیش ہوا، اسکا کہنا تھا کہ نکاح اسکے سامنے ہوا، تاج بی بی اپنے ساتھ کوئی جہیز نہیں لائی تھی۔

اسماعیل کے وکیل شہباز علی بھٹی کا کہنا تھا کہ انوکھا کیس ہے، خاتون کی طرف سے ایسی ایسی چیزیں مانگی گئی ہیں جواس وقت تھی ہی نہیں۔

سول کورٹ کی تاریخ میں جہیز واپسی کا یہ دعویٰ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، فیملی عدالت میں اس دعوے کو خارج کرنے کے لیے درخواست دیتے ہوئے گواہ پیش کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں