(شاہین عتیق) لاہوریئےہوشیار ہوجائیں شہر میں ایسا گروہ سرگرم ہے جو شادی کا جھانسہ دیکر جمع پونجی سےمحروم کردیتا ہے، خواتین کا گروہ تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہے،اس گروہ کا شکار اچھرہ کا تاجر بھی ہوا جس کو خاتون سے ہمدردی مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس اور پنجاب حکومت ان وارداتوں کی بڑھتی ہوئی شرح کی طرف سے آنکھیں بند کردی ہے جبکہ لا اینڈ آرڈر کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں،شہر میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے پولیس کی نام نہاد کارروائیوں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے دعوؤں کے باوجود شہر میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ سےلوگ پریشان ہیں۔
اچھرہ کے تاجر کو عظمیٰ نامی خاتون سے ہمدردی مہنگی پڑ گئی،مقامی تاجر کو خاتون سے سبز باغ دکھائے اور شادی کاجھانسہ دیکر جمع پونجی سےمحروم کرنےکردیا،سیشن کورٹ میں خاتون اور ساتھیوں کےخلاف 30 لاکھ ہتھیانےکےالزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی،عدالت نے22 فروری کو پولیس رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامرحیب کی عدالت میں اچھرہ میں کپڑےکا کارروبارکرنے والے تاجرشاہدایوب نےاپنے وکیل یاسین بٹ کی وساطت سےعظمی بی بی اوراس کے دوساتھیوں کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی،متاثرہ تاجرشاہدایوب کا کہنا تھاکہ عظمی نے اس سےدوستی کی اور شادی کاجھانسہ دے کر30لاکھ ہتھیا لیے۔
عدالت میں یاسین بٹ ایڈووکیٹ نےبتایا کہ لاہور میں ایسا گروہ سرگرم ہے جو شادیاں کرانےکی آڑمیں دوستی کرتا ہے،بعد میں وہ رقم لوٹ کرفرارہوجاتے ہیں،ایڈیشنل سیشن جج نےاچھرہ پولیس سےبائیس فروری کورپورٹ پیش کرنےکا حکم دے دیا،واضح رہے کہ نوسرباز خواتین کا گروہ گزشتہ دنوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، اچھرہ میں ہی خاتون نے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے ہوئے جیولر کی دکان سے سونے کی چین چرالی تھی۔
خاتون 13 گرام کی چین لے گئی اور 3 گرام کی دکان پر چھوڑ گئی،سی سی ٹی وی کیمروں سے خاتون کی چوری کے مناظر محفوظ کرلیے،متاثرہ دکاندار نے چوری کی اطلاع پولیس کو کردی، پولیس کی جانب سے تاحال خاتون چور کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔