انتہائی بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا

15 Feb, 2020 | 12:43 PM

وقار نیازی

(سٹی42) امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق انتہائی بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا تاہم اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔ 

ناسا کی رپورٹ کے مطابق زمین کے قریب سے گزرنے والے اس سیارچے کی لمبائی ساڑھے تین ہزار فٹ ہے ۔یہ سیارچہ زمین سے35 لاکھ 90 ہزارمیل کے فاصلے سےگزرے گا۔تاہم سائنس دانوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیارچے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ناسا نے اس سیارچے کو 2002 میں دریافت کیا تھا۔ 

مزیدخبریں