(سعود بٹ) قومی احتساب بیورو کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا, رانا ثناءاللہ کو نیب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
نیب کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ سے 2 جنوری کو جمع کرائے گئے اثاثہ جات پرفارما سے متعلق بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
نیب کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے سورس آف انکم کیا تھا تحریری وضاحت دیں۔ کاروبار کیسے شروع کیا،اس کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا۔ آپکی فیملی کے دیگراراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا، وضاحت دیں۔ آپ نےفیملی اراکین کو تحائف کی صورت میں کیاکیادیا،جو تحائف دئیے ،اس رقم کا سورس کیا تھا، جن کاروبار میں شراکت داری ہے اس سے متعلق بھی تفصیلاً جواب ہمراہ لائیں، غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی بتایا جائے۔