لاہور ہائیکورٹ بار کا سالانہ ڈنر آج، چیف جسٹس آف پاکستان شریک ہونگے

15 Feb, 2020 | 10:31 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ ڈنر اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیراہتمام ہونے والے سائبر قوانین کے حوالے سے سیمینار میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ ڈنر تقریب کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری کریں گے، لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز بھی شریک ہوں گے،تقریب میں پاکستان بار، سپریم کورٹ بار، پنجاب باراورلاہور بار کے عہدیدار اور وکلاءشرکت کریں گے.

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیراہتمام ہونے والے سائبر قوانین بارے سیمینار میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں