(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیف سٹی اتھارٹی، دائرہ کار ، کارکردگی کا جائزہ اجلاس، وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا افتتاح کردیا۔ بولے کہ گلوبل پورٹل کے اجراء سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہونگی اور ان کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقعہ پر وزیر کو حکام کی جانب سے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔ وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا افتتاح کیا اور کہا کہ گلوبل پورٹل کا اجرا پولیس کا قابل تحسین اور متاثر کن اقدام ہے۔ہماری ترجیح ہے کہ ملک میں امن و امان اور قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے۔
سمندر پار پاکستانیوں کو جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں ہوگا وہ سرمایہ کاری کرنے میں دقت محسوس کریں گے۔معیشت کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال اور قانون کی عمل داری سے منسلک ہے۔دولت کی پیداوار (وویلتھ کریئیشن) کی بدولت ہی ملکی معیشت ترقی کرے گی۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ قانون کی عملدار ہے۔عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ اس ضمن میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔جس قدر تیزی سے ہماری آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہمیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے قانون کی عملداری اور امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی بہترین ترجیحات مرتب کرنی ہیں۔ہمیں محدود وسائل میں بہتر سروس ڈلیوری دینے کے لئے ان تھک محنت کرنا ہے۔پاکستان میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ پاکستان میں سیاحت کا فروغ بھی قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر منحصر ہے۔ ملک میں محفوظ ماحول کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کے نظام کو رائج کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے۔ اس کے بغیر پولیس میں بہتری ممکن نہیں ہو گی۔دو چیزیں ہمارے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں۔ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ملاوٹ کی روک تھام ضروری ہے۔میں آپ سے توقع کرتا ہوں کہ ان دو اقدامات کے خلاف آپ بھرپور ایکشن لیں گے کیونکہ ان پر ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل منحصر ہے ۔ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملاوٹ کے خلاف ایکشن میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھرپور اقدامات لئے جائیں ۔