اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور پہنچ گئے

15 Feb, 2019 | 11:30 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور پہنچ گئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منسٹر انکلیو سب جیل سے رہا کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر و چیئرمین پی اے سی میاں شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کارکنوں کی کثیر تعداد اپنے قائد کے استقبال کیلئے پہنچی۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کو منسٹر انکلیو میں قائم سب جیل سے رہا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف رہا ہونے کے بعد منسٹر انکلیو سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، میاں شہبازشریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے آج رات 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے ہیں۔

لیگی ایم این اے سمیت لیگی کارکن قائد کا استقبال کرنے کیلئے حج ٹرمینل پہنچی تھی، ان کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی حج ٹرمینل پہنچا دی گئی تھی۔ لیگی ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف آج جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔   

واضح رہے14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے میاں شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں