( فہد علی ) شاہدرہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چار اشتہاری گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار مفرور اشتہاریوں اعظم، ناصر، طارق اور دلاور کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چھ ناجائز پسٹل اور چوری شدہ لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان پر شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔