ترقیاتی کاموں سے گھر نیچے ہونے کیخلاف سماعت پر عدالت کا قانون سازی کا حکم

15 Feb, 2019 | 06:49 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) ترقیاتی کاموں کے دوران گھروں کی سطحنیچے ہونے کا اہم مسئلہ، ہائیکورٹ نے ڈی سی کو 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم دیدیا، انتہائی اہم اور مفاد عامہ کے مسئلے پر عدالت نے ترقیاتی کاموں کے دوران سڑکوں اورگلیوں کی سطح اوپر ہونے کے معاملے پر ڈی سی کو خود جائزہ لینے کا حکم بھی دیدیا۔

ترقیاتی کاموں کے دوران ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور گلیوں پر مزید ملبہ ڈال کر نئی بنائی جاتی ہیں، گلیاں اونچی اور گھر نیچے ہو جاتے ہیں یہ شہر کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے ہر گلی محلے کے لوگ پریشان دیکھائی دیتے ہیں، اس مسئلے پر ہائیکورٹ نے اہم اقدام کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترقیاتی کاموں کے دوران گلیاں اور سڑکیں نیچی ہونے کے کیس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل کے روبرو پیش ہوئیں، عدالت کو بتایا کہ ایکسیئن ہائی وے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، 2 اجلاسوں میں اس معاملے پر غور بھی کیا گیا، اس حوالے سے سفارشات پر مبنی سمری کمشنر کو بھجوا دی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہم اور مفاد عامہ کا ہے اس لیے ڈی سی صاحبہ ترقیاتی کاموں کے دوران سڑکوں اور گلیوں کی سطح اوپر ہونے کے معاملے کا آپ خود جائزہ لیں، معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، عدالت نے ڈی سی کو متاثرہ فریق کو بھی سن کر دادرسی کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں