کچرا اٹھانے کی زمہ دار کمپنی نے کروڑوں روپے کوڑے میں بدل دیئے

15 Feb, 2019 | 05:53 PM

Shazia Bashir

(درنایاب) شہر سے کچرا اٹھانے کی زمہ دار کمپنی نے کروڑوں روپے کوڑے میں بدل دیئے، ایل ڈبلیوایم سی نے تنگ وتاریک راستوں سے کوڑا جمع کرنے کے لیے خریدے گئے ویسٹ کلیکشن رکشوں کو گلنے سڑنے کے لئے چھوڑدیا۔

ہر آنے والی حکومت عوام کو کفایت شعاری کا درس دیتی ہے اور خود سرکار کے مال کا تحفظ تک بھول جاتی ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی سرکار کے کروڑوں روپے ضائع کردیئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کے تنگ و تاریک گلیوں سے کوڑا اٹھانے کے لئے رکشہ سروس متعارف کروائی، پہلےمرحلے میں اندرون لاہور میں رکشے چلائے گئے، منصوبے کو دوسرے مرحلے میں ہریونین کونسل تک پھیلانا تھا  اس مقصد کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے تیس رکشہ اور انکی باڈیز خریدی گئیں۔

رکشوں کوچند ماہ بھی نہ چلایا جاسکا اور کمال بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشوں کو ناکارہ کر کے ٹاون شپ میں ڈمپ کردیا گیا، ایل ڈبلیو ایم سی کی لاپرواہی سے رکشوں کی مشینری چوری جبکہ قیمتی سامان بھی نکال لیا گیا، کمپنی کے کروڑوں کے وسائل ضیاع کرنے والوں کی انکوائری تک نہ کی گئی۔

مزیدخبریں