( فاران یامین ) سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، مختلف سبزیوں کے ریٹس 1 روپے سے 5 روپے تک بڑھ گئے، شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ٹاؤن شپ سبزی منڈی میں آلو 8 روپے فی کلو، پیاز 17، ٹماٹر 5 روپے اضافے کے بعد 85 ، لہسن دیسی 100، لہسن چائنہ 5 روپے قیمت بڑھنے پر 125، ادرک تھائی لینڈ 135، بینگن 40، کھیرا فارمی 40، کریلے 5 روپے اضافے کے ساتھ 125، پالک 16، لیموں 2 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 50، میتھی 5 روپے کے اضافے کے بعد 30 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔
بند گوبھی ایک روپے اضافےکے بعد 16، پھول گوبھی 2 روپے اضافے کے ساتھ 12، گھیا کدو 5 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 60، شلجم 2 روپے اضافے کے ساتھ 12، سبز مرچ 5 روپے اضافے کے ساتھ 95، شملہ مرچ 95، مٹر 3 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 30 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ مولی 2 روپے اضافے کے ساتھ 14، ٹینڈیاں 40، گاجر دیسی 14، گاجر چائنہ 25، ساگ 2 روپے اضافہ کے ساتھ 25 اور مونگرے 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔