سینئر وزیر بننا خواب ہی رہ گیا، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

15 Feb, 2019 | 05:09 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) سینئر وزیر بننے والوں کی خواہش چکنا چور ہو گئی، پنجاب حکومت کسی کو بھی سینئر وزیر نہیں بنائے گی۔

پنجاب حکومت نے عبدالعلیم خان کی جگہ کسی کو بھی سینئر وزیر نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالعلیم خان کی پارٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں سینئر وزیر کا عہدہ خالی رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر وزیر کی دوڑ میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال اور ڈاکٹر مراد راس شامل تھے۔ تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ عہدہ خالی رکھا جائے گا۔

عبدالعلیم خان کی ضمانت یا رہائی کی صورت میں عہدہ انہیں وزارتوں سمیت واپس دے دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سینئر وزیر بنانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں