سی ٹی او کا سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور کو خط

15 Feb, 2019 | 11:58 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) علما کو ٹریفک قوانین کا درس مساجد میں دینے کا پابند بنانے کیلئے سی ٹی او کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ علما کو نمازجمعہ کے دوران ٹریفک قوانین پر بھی آگاہی دینے کا پابند کیا جائے۔ ٹریفک پولیس، سکول، کالجز میں ٹریفک آگاہی لیکچرز دے رہی ہے، ٹریفک آگاہی سے حادثات کے دوران قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ذاتی زندگی کے ساتھ سڑکوں پر بھی حقوق العباد کا خیال رکھا جائے۔
خط میں مزید  کہا گیا ہے کہ روڈ پرہماری چھوٹی سے چھوٹی غلطی سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، مؤثر ٹریفک آگاہی سے منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں