ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس

چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:صوبے کی تمام بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہو، جس میں چیک پوسٹوں پر نگرانی کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی، عامر ذوالفقار خان، محمد طاہر، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر،اے آئی جی رائے بابر سعید سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ تمام ریمورٹ سرچ پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے چاہئیں اور کسی بھی پوائنٹ پر کیمرے کی خرابی کی صورت میں فوری درستگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی چیک پوسٹ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نان فنکشل پایا گیا تو انچارج چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈی پی او بھی ذمہ دار ہوگا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام ڈی پی اوز ہفتہ میں ایک بار جبکہ آر پی اوزہر پندرہ روزبعد بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا لازمی دورہ کریں۔ چیک پوسٹوں پر گاڑیوں اور افراد کے کوائف کو نہایت باریک بینی سے چیک کیاجائے اور شناخت ظاہر نہ کرنیوالے اور کاغذات کے بغیر سفر کرنیوالے شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔