شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی بددعائیں، شریف خاندان کا بچہ بچہ نشان عبرت

15 Feb, 2018 | 06:30 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا کی ہر لغت میں چوری کرنیوالے کو چور،قتل کرنیوالے کو قاتل لکھا ملے گا۔ نواز،شہباز اور عابد باکسر میں کوئی فرق نہیں، نوکریاں بچانے کیلئے بے گناہ قتل کیے۔

 ترجمان عوامی تحریک نے نوازشریف کی تقریرپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ججز نے مافیا کو مافیا کہہ کر کیا غلط کیا؟ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والے کو کرپشن کیسز میں یقینی سزاؤں کا علم ہو چکا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک بھاگنے کے بہانے ڈھونڈنے کی بجائے شیر بنیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی اقبال کا بیٹا زخمی باپ کیلئے پانی لینے گیا تو شہباز کی پولیس نے گرفتار کر لیا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی بددعا ہے شریف خاندان کا بچہ بچہ نشان عبرت بنے۔  

مزیدخبریں