نواز شریف کا دورِ اقتدار پاکستانی تاریخ کا سیاہ دور ہے: علیم خان

15 Feb, 2018 | 06:05 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا حکومت کی نیب سے بغاوت ہے ۔

علیم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جو قانونی سہولتیں نوازشریف کودی جا رہی ہیں کل سب ڈاکوؤں کو دینا پڑیں گی۔ نیب میں پیش ہو کر میاں فیملی کسی پر احسان نہیں کر رہی اپنے جرائم کا بتا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دورِ اقتدار پاکستانی تاریخ کا سیاہ دور ہے ملک کو تاریکیوں میں ڈبودیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ توہین عدالت نواز اورمریم کی زندگیوں کا حصہ بن چکی ہے، جو کہ جیل تک ساتھ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جزوی ہار جیت پر یقین نہیں رکھتے، پاکستان کو عمران خان کی مکمل فتح درکار ہے ۔

مزیدخبریں