ملک اشرف:سینیٹ کے انتخابات میں سکروٹنی کاعمل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، امیدواروں کی چھان بین آئین کے آرٹیکل 218 اور62 ,63 کے مطابق نہ کرنےکیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
منیر احمد سمیت دیگرز کی جانب سے چار متفرق درخواستیں الیکشن کمشن اور دیگر کو جمع کروا دی گئیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا اور سکروٹنی کا عمل مشکوک ہے ۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے سکروٹنی کا عمل موثر نہ ہونے کی وجہ سے دوہری شہریت والے سرکاری ملازمت والے اور بینک ڈیفالٹرز کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
الیکش کی ویب سائڈ پر امیدواروں کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے وقت آئین کے آرٹیکل 218 اور62 ,63 پر پورا عمل درآمد نہیں کیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمشن کو قانون کے مطابق درخواستوں پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے۔