(شہزاد خان) بھارت سے جیمز اینڈ جیولرز سیکٹر کی معروف کاروباری شخصیات راجیش مہرا ، جیون لال نے لاہور چیمبرکا دورہ کیا ، رضوان اختر شمسی سمیت جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی دیگر کاروباری شخصیات سےملاقات بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی معروف شخصیات نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی معروف شخصیت رضوان اختر شمسی نے کہا کہ ویزہ مسائل کے باعث دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔اس لیے دونوں ممالک کی حکومتوں سے بزنس کمیونٹی مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر مشترکہ میٹنگ سینٹر بنایا جائے، مشترکہ میٹنگ روم میں بھارتی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کاروباری امور طے کرلے گی۔
ذیشان اختر شمسی نے کہا کہ ڈائمنڈ کی کٹنگ کے لیے بھارت جانا پڑتا ہے۔اجلاس میں مشترکہ میٹنگ سینٹر بنوانے کیلئے وزارت خارجہ،وزارت کامرس کو خط لگنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔