ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کیلئے خوشخبری،لاہور چڑیا گھرکے پنجرے جلد آباد ہوں گے

بچوں کیلئے خوشخبری،لاہور چڑیا گھرکے پنجرے جلد آباد ہوں گے
کیپشن: Zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) لاہوریوں کے لئے خوشخبری،لاہور چڑیا گھر کے ویران پنجرے جلد آباد ہونگے, لاہور زو انتظامیہ نے آٹھ اقسام کے نئے جانوروں کی خریدای کے لیے ورک آرڈر جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر کا شمار شہر لاہور کی مصروف اور سستی تفریح گاہوں میں ہوتا ہے، لیکن کچھ عرصہ سے جانوروں کی ہمت بعد دیگرے اموات نے لاہور چڑیا گھر کے بیشتر پنجرے ویران کر دیئے لیکن اب انتظامیہ نے اپریل تک جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانوروں کی خریداری کا دعوی کیا ہے۔

لاہور چڑیا گھر کی زینت بننے والے جانور نئے جانور گیارہ کروڑ کی لاگت سے خریدے جائنگے, ان جانوروں کی خریداری کا ٹینڈر نو اور دس اکتوبر دو ہزار سترہ کو ریوارڈ کیے گئے تھے۔

نئے آنے والے جانوروں میں گینڈا، دریائی گھوڑا،ہاتھی،چیمپینزی ،زرافہ سمیت آٹھ جانور  شامل ہیں۔